Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سازش کا الزام: اردن کی شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو مقدمے کا سامنا

استغاثہ نے گذشتہ ہفتے ملزمان کے مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اردن کی فوجی عدالت بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں شاہی عدالت کے سابق چیف باسم عوض الله اور شريف حسن زيد حسين کے خلاف اگلے ہفتے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق استغاثہ نے گذشتہ ہفتے ملزمان پر مقدمہ چلانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو اپریل کے اوائل میں اردن کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکیوں کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔

شیئر: