Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ قطر، شیخ تمیم بن حمد کو السیسی کا پیغام پہنچایا

سامح شکری کا دورہ مصراور قطر کے مابین تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری صدر عبدالفتاح السیسی کا پیغام لے کر پیر کو دوحہ پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو العلا، سعودی عرب میں رواں سال کو ہونے والی جی سی سی کانفرنس کے موقع پر ہونے والے معاہدے کے بعد مصر اور قطر کے مابین تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کے بارے میں پیغام پہنچایا ہے۔

عرب وزرائے خارجہ کے  اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر ہم آہنگی اور مشاورت کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کے ترجیحی شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے مصر کی جانب سے مزید اقدامات کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سامح شکری دوحہ کے دورے کے دوران قطر کی دعوت پر بلائے گئے عرب وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں حصہ لیں گے۔
اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال پر ہم آہنگی اور مشاورت کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا اور عرب ممالک کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے متعلق مشترکہ عملی حکمت عملی کو مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری عرب لیگ کونسل کے وزارتی سطح کے غیر معمولی اجلاس میں بھی حصہ لیں گے۔

سامح شکری فلسطین کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ (فوٹو ٹوئٹر)

عرب لیگ وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے بعد مصر اور سوڈان کی درخواست پر منعقدہ گرینڈ ایتھوپیا ڈیم کے معاملے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وہ فلسطین کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مصر کے وزیر خارجہ اور قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

شیئر: