Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں بچوں کے دودھ کی قلت ، سبسڈی میں مشکلات

دودھ عام  دکانوں اور فارمیسیوں سے کئی ہفتوں سےغائب ہے۔ (فوٹو البوابہ)
لبنان کئی ماہ سے شیرخوار بچوں کے لیے ڈبے کے خشک دودھ کی کمی کا شکار ہے کیونکہ ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے۔ یہ دودھ عام  دکانوں اور فارمیسیوں سے کئی ہفتوں سےغائب ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بچوں کے 20 ٹن دودھ کے متبادل کو ضائع کرنے کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس نے عوام کی مایوسیوں میں اضافہ کیا ہے۔

20 ٹن دودھ کا متبادل ضائع کرنے کی  وڈیو سوشل میڈیا پر گردش پر ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

امتیازی پبلک پراسیکیوشن نے انٹرنل سیکیورٹی فورسز آئی ایس ایف کے محکمہ انفارمیشن کو نوزائیدہ کے فارمولا دودھ سے متعلق تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک سرگرم کارکن محمود فقیہ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں بحرانوں کے دوران ایک قسم کا سماجی اتحاد دکھائی دیتا ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
 لبنانی مارکیٹ میں بچوں کے فارمولاملک کی قلت ہوئی تواسے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ کئے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے تھی۔
ریاست نے اس کو چھپانے اور اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کی؟ ایسا لگتا ہے کہ ڈالروں میں نفع کمانے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دینے والے تاجروں کے ذہنوں میں عوام سب سے آخرمیں ہیں ۔

دنیا بھرمیں بحرانوں کے دوران  قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش ہوتی ہے۔ (فوٹو روئٹرز)

ملک میں منہ زور مہنگائی نے درآمدات میں رکاوٹ پیدا کرکےعوام کی قوت خرید میں کمی کردی ہے۔
مذکورہ  وڈیو  اشیا خورونوش کے درآمدکنندگان کے سنڈیکیٹ کے صدر ہانی بوہسالی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک تا تین سال کے بچوں کے فارمولا ملک پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔
شیر خوار بچوں کا دودھ  ضائع کرنے کے دفاع میں کونسل برائے تعمیر و ترقی و تعمیر نے کہا ہے کہ 2019 اور 2020 میں ان اشیا کوہماری کونسل کے زیر انتظام ٹریٹمنٹ فیسلٹیزمیں تباہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔
لبنان میں اشیائے خورونوش کی تقسیم کے ذمہ دار ادارے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان اشیا کو ان کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے تین ماہ قبل مارکیٹ سے اٹھالیا گیا تھا تاکہ انہیں ضائع کر دیا جائے۔
بوہسالی نے کہا کہ اب  دودھ بغیر سبسڈی والے سامان کے نرخ پر بازاروں میں پہنچایا جائے گا۔ جہاں تک ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے دودھ کی قیمت کا تعلق ہے تو اس پر ادویہ کی طرح سبسڈی دی جاتی ہے ۔

لبنان کے سب سے کمزور شہریوں کے لئے یہ ایک نازک وقت ہے۔ (فوٹو مڈل ایسٹ مانیٹر)

لبنان کے صدر مشیل عون نے متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام اجارہ داروں اور استحصال کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں جو قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور غیر قانونی منافع کماتے ہیں۔
یونیسف لبنان کی نمائندہ یوکی موکو نے کہا کہ لبنان کے سب سے کمزور شہریوں کے لئے یہ ایک نازک وقت ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کے مطابق فارمولا ملک ضائع کرنے کا کام منگل کی صبح ہواجس کے بعد سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بیروت کے وسط میں احتجاجی مارچ کیا۔
لبنان میں پیٹرولیم درآمد کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگر سبسڈی ختم کردی گئی تو پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
 

شیئر: