Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا لاڑکانہ نے شاہ نواز دھانی کی جیت کا جشن منایا ہوگا؟

پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاہ نواز دھانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ سیزن چھ میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔
ان کی بہترین پرفارمنس نے نہ صرف کرکٹ بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے، اتار کے روز پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاہ نواز دھانی نے عمدہ کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے ابتدائی چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
شاہ نواز دھانی نے پاکستان سپر لیگ سیزن چھ میں اپنی زبردست بولنگ کی وجہ سے رواں سیزن کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین ملتان سلطانز اور شاہ نواز کی اس کامیابی سے خوش ہیں وہیں کچھ صارفین کو لگتا ہے کہ شاہ نواز ابھی زیادہ مشہور نہیں ہوئے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ نواز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کی گئی ٹویٹ میں کرکٹ شائقین سے پوچھا گیا کہ لاڑکانہ میں اس وقت میں جشن ہو رہا ہو گا؟

 

اس ٹویٹ کے جواب میں شاہ نواز دھانی کے مداحوں نے نہ صرف ان کی پرفامنس کو سراہا بلکہ جشن منانے کا جوش بھی دکھاتے نظر آئے۔
ایسے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ’ابھی شاہ نواز دھانی اتنے بڑے کھلاڑی نہیں بنے کے ان کے لیے رات کے وقت بھی جشن کیا جائے۔‘
ٹوئٹر صارف وسیم نے لکھا کہ ’کوٸی جشن نہیں ہورہا یار۔ سب سو رہے ہیں اور ابھی یہ اتنا بڑا سٹار نہیں بنا کہ لوگ جاگ کر اس کا میچ دیکھیں اور لاڑکانہ جیسے شہر میں اس وقت جشن مناٸیں۔‘

دوسری جانب شاہ نواز کے مداحوں نے اس ٹویٹ سے اتفاق نہ کیا، اس حوالے سے ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل سند اپڈیٹس نے لکھا  کہ ’واہ جانی واہ صرف لاڑکانہ نہیں بلکہ پورے سندھ میں جشن ہو رہا ہے۔‘

اس ٹویٹ کے ساتھ شاہ نواز کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے رمیز راجا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’میں بولنگ سپیڈ کے علاوہ بھی مختلف قسم کی بولنگ پر کام کر رہا ہوں، میں ابھی بہت سی چیزیں سیکھ رہا ہوں۔ انشااللہ آپ اگلے میچ میں شاہ نواز کو مزید بہتر پائیں گے۔‘

شیئر: