Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے 7 رنز سے میچ جیت لیا

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ (فائل فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ 6 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز کے ساتھ تھا جو کراچی کنگز نے 7 رنز سے جیت لیا- 
کراچی کنگز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176  رنز بنائے-
جواب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر  169 رنز بناسکی-
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی۔ قلندرز کی جانب سے اننگز کا اغاز سہیل اختر اور فخر زمان نے کیا۔
سہیل اختر 21  رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
 فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے-
بین ڈنکن صرف چھ رنز ہی بناسکے-محمد حفیظ نے قدرے مزاحمت کی اور  36 رنز بنانے میں کامیاب رہے-
  ٹم ڈیوڈ 34 رنز اور جیمز فالکنر 33 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئے-
قبل ازیں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور مارٹن گپٹل ٹاپ سکورر رہے۔ بابر اعظم نے 54 رنز بنائے جب کہ گپٹل نے 43 رنز سکور کی
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کی شروعات کی۔
کراچی کے اوپنر شرجیل خان کو شاہین شاہن آفریدی نے آوٹ کیا۔ وہ 10 گیندیں کھیل کر صرف 13 رنز سکور بنا سکے۔ 
مارٹن گپٹل 43 رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نجیب الللہ زردان بغیر کوئی رنز بنائے محمد حفیظ کا شکار بنے۔  
بابر اعظم 54 رنز بنا کر راشد خان کا شکار بنے۔ جیڈوک والٹن کو 10 رنز کے انفرادی سکور پر راشد خان ہی نے بولڈ کیا۔ 
عماد وسیم 30  جب کہ دانش عزیز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان) ، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، نور احمد، مارٹن گپٹل، جیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس ۔

لاہورقلندرز:

سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، جیمز فوکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین آفریدی، حارث رؤف
لاہورقلندرز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ذیشان اشرف کی جگہ آغا سلمان کو شامل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کراچی کنگز میں وقاص مقصود اورعامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس شامل کیے گئے ہیں۔
 

شیئر: