Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک جولائی میں دی جائے گی 

ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کا تناسب 43 فیصد ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے حکام  نے کہا ہے کہ ’آئندہ ماہ جولائی سے کورونا ویکسین سینٹرز میں دوسری خوراک سب لوگوں کو فراہم کی جانے لگے گی‘۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق کورونا ویکسین سینٹرز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ’جولائی سے سب کو ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کی جانے گی‘۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے اس سے قبل کہا تھا تھا کہ ساٹھ برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دوسری خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
معمر افراد کو خوراک دیے جانے کا تناسب 83 فیصد سے زیادہ  ہے جبکہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کا تناسب 43 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں  وزارت صحت نے کہا ہے کہ آپریشن اور کورونا ویکسین میں کوئی تضاد نہیں۔ آپریشن کرانے والے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اس سے آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ 937 پر ایک سعودی خاتون کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن اور کورونا ویکسین کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
مقامی خاتون نے پوچھا تھا کہ ان کے جسم میں ایک رسولی  ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ کیا آپریشن سے قبل ویکسین لے سکتی ہیں؟
علاوہ ازیں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد معمول کی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ جسمانی ورزشیں کی جا سکتی ہیں جو کام بھی کیا جائے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کے ساتھ کیا جائے۔

شیئر: