Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس بھی توکلنا میں ویکسین ریکارڈ سے مشروط

وہی شہری اور غیرملکی سفر کرسکیں گے جن کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں موجود ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ’ داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس کا اجرا بھی توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ سے مربوط کردیا گیا ہے‘۔  
سرکاری خبررسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ آئندہ داخلی پروازوں سے وہی سعودی شہری اور غیرملکی سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے اور جن کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں موجود ہوگا‘۔ 
اس سے مراد یہ ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں یا ایک خوراک لے چکے ہوں، کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں، کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔ توکلناایپ میں موجود  ریکارڈ کی بنیاد پر ہی بورڈنگ پاس جاری ہوگا۔ 
یاد رہے کہ سعودی شہری ہوا بازی نے اس سے قبل بین الاقوامی فضائی مسافروں کےلیے بورڈنگ پاس کو توکلنا سے مشروط کیا تھا۔ کسی بھی فضائی مسافر کےلیے لازمی ہے کہ وہ توکلنا ایپ کا کرنٹ اسٹیٹس دکھائے۔ 
 

شیئر: