Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی نے مزید 8 مساجد کی سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیں

ایک ہزار 612 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کی جاچکی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ گزشتہ 133 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں ایک ہزار 612 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کی جاچکی ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ  سنیچر 19 جون کو مملکت کے چار شہروں میں 8 مساجد کی سینیٹائزنگ کرکے انہیں نمازیوں کےلیے کھولا گیا۔ 
 مساجد جنہیں ہفتے کے روز کھولا گیا وہ ریاض ، عسیر ،مشرقی ریجن اور جازان میں تھیں۔ ان مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد عارضی طور پر بند کرکے ان کی مکمل طورپر سینیٹائزنگ کی گئی۔
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں مساجد کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی کورونا کیس کی تصدیق ہونے پراس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیاجائے۔ 
جس مسجد میں آنے والے کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتی ہے اس کی اطلاع فوری طور پر وزارت کے متعلقہ شعبے کو فراہم کی جاتی ہے جہاں سے سینیٹائزنگ ٹیم  بھیجی جاتی ہے تاکہ مسجد کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاسکے۔ 

شیئر: