Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا انڈے وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں؟

ماہرین غذا نے تصدیق کی ہے کہ انڈے وزن میں کمی کے لیے بہترین آپشن ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے، اور آپ لمبے وقفے تک کچھ نہیں کھاتے۔
انڈے میں عمدہ غذائیت ہوتی ہے، اسے کئی طریقوں سے اور مختلف قسم کے پکوان میں کھایا جا سکتا ہے۔ 'eatthis' ویب سائٹ کے مطابق یہ پانچ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے انڈے انسانی وزن کم کرتے ہیں۔

1. پروٹین سے بھرپور

ایک بڑے انڈے میں 6.3 گرام اعلٰی سبزیوں والی پروٹین ہوتی ہے، لہذا اگر آپ ایک کھانے میں دو انڈے کھاتے ہیں تو آپ پہلے ہی روزانہ پروٹین کی تجویز کردہ اپنے 50 گرام میں سے 25.2 فیصد تک کھا چکے ہوتے ہیں۔

2. کم کاربوہائیڈریٹس

ایک انڈے میں1 گرام سے کم کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔
بہت سے روایتی ناشتے کھانے جیسے سیرل اور ٹوسٹ کے برعکس، انڈے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کاربوہائیڈریٹس سے پاک ہوتا ہے، جو انسولین کی سطح میں اضافہ کیے بغیر تپش کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہر غذا ڈیانا گیریگلیو کلی لینڈ کے مطابق انڈے کی یہ خصوصیات ہوتی ہیں۔

3. کم کیلوریز

ایک بڑے انڈے میں صرف 76 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ناشتہ کے وقت آپ دو ابلے ہوئے انڈے اور اناج ٹوسٹ کا ایک ٹکڑا صرف 232 کیلوریز میں کھا سکتے ہیں۔

ماہرہن غذآ کا کہنا ہے کہ 'انڈے وٹامن ڈی کے لیے اچھے ہوتے ہیں' (فوٹو: العربیہ: ڈاٹ نیٹ)

4. کچھ طاقتور وٹامنز

انڈے وٹامن ڈی کے لیے اچھے ہوتے ہیں، یہ ایسا وٹامن ہے جو چربی میں پگھل جاتا ہے اور وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
اس میں آئرن کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو دن بھر آپ کی توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

5. بلڈ شوگر کو متوازن کرنے میں معاون

ماہر غذا ماہر ایریکا ہوچٹی کا کہنا ہے کہ 'اس سے کولیسٹرول کی سطح کو منفی طور پر اثر انداز کیے بغیر بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد ملتی ہے۔'
اس طرح کا ناشتہ کھانا دن بھر بلڈ شوگر کنٹرول کو بہتر بنا سکتا ہے، جو خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

شیئر: