Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا لیموں کی طرح اس کے بیج بھی فوائد سے بھرپور؟

اکثر اوقات جب ہم پھل کھاتے ہیں تو پھلوں کا گودا کھاتے ہیں اور بیجوں کو ضائع کر دیتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ بہت کڑوا ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ لیموں کے بیج کے فوائد کو جانتے ہوں تو آپ یقینی طور پر ایسا نہیں کریں گے۔

لیموں کے بیج میں غذائیت

سیدتی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ’ہیلدی بیوریجز‘ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیموں کے بیجوں میں بھرپور غذائیت ہوتی ہے۔ ان بیجوں میں اچھی خاصی مقدار میں اینٹی آکسڈینٹ ہوتے ہیں، جو بنیادی طور پر وٹامن سی ہوتے ہیں۔
لیموں کے بیجوں میں سیلائیلیک ایسڈ ہوتا ہے، جو درد کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لیموں کے بیجوں میں امینو ایسڈ ہوتا ہے، جیسے امرود کے بیجوں میں ہوتا ہے۔
لیموں کے بیجوں میں پروٹین اور چربی کی مقدار ہوتی ہے جو صحت کے لیے اچھا ہوتی ہے۔

لیموں کے بیج کے صحت کے لیے فوائد

ڈاکٹر سمیر عبدالرحیم جو ماہر غذائیت ہیں، وہ لیموں کے بیج کے حیرت انگیز صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

زہر کو نکالنا

لیموں کے بیج ہمارے جسم سے زہریلے اور دیگر ناپسندیدہ مادوں سے پاک کرنے کے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کڑوے ہونے کے باوجود انہیں کھانے سے آپ کو صحت سے متعلق بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

درد کو دور کرنا

لیموں کے بیجوں میں موجود ایسڈ اسپرین کا ایک اہم جز ہے، جو سر درد کا علاج کرنے اور دوسری طرح کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لہٰذا لیموں کے بیج کھانے سے کسی طرح کے درد کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

لیموں کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں (فوٹو‘ انسپلیش)

پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ
ڈاکٹر سمیر عبد الرحیم کہتے ہیں ’بہت سے بچے پیٹ کے کیڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جن سے نہ صرف بچوں کے ہاضمے کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ان کی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے۔ لیموں کے بیج اس کے خاتمے کے لیے قدرتی علاج مہیا  کرتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ آپ کچھ لیموں کے بیجوں کو کچل دیں اور انہیں پانی یا دودھ کے ساتھ ابالیں، پھر انھیں بچوں کو کھلائیں، پیٹ کے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔
جلد کی پرورش
یہ صرف لیموں ہی نہیں ہے جو جلد کے لیے مفید ہوتا ہے بلکہ لیموں کے بیجوں میں بھی بہت زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے، یہ پہلا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں جلد کی دیکھ بھال کرنے والی کچھ مصنوعات میں لیموں کے بیج ملتے ہیں۔

لیموں کے بیجوں کے عرق سے ناخنوں کی صفائی کی جا سکتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

 مہاسوں کا علاج
لیموں کے بیج سے نکالے جانے والے تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں۔ لیموں کے بیجوں کا تیل مہاسوں کے علاج میں بہت موثر ہے، کیونکہ یہ بیکٹیریل انفیکشن کا علاج کرتا ہے۔
اس کی اچھی بو سے موڈ بہتر ہوتا ہے
لیموں کے بیجوں میں لیموں کی طرح خوشبو ہے جو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا استعمال کاسمیٹک مصنوعات کو قدرتی خوشبو دینے کے لیے کیا جاسکتا ہے یا موڈ کو بہتر بنانے کے لیے اسے اروما تھراپی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیڑوں کو دور رکھنے کے لیموں کے بیجوں کی خوشبو
لیموں کے بیج مچھروں سے چھٹکارا پانے کے لیے اور کمروں کی تازگی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں کیونکہ وہ لیموں کی تازہ خوشبو سے دور بھاگتے ہیں۔

لیموں کے ساتھ ساتھ اس کے بیج بھی جلد کی خوبصورتی کے اجزا رکھتے ہیں (فوٹو: انسپلیش)

میل کو کم کرنا
لیموں کے بیجوں کا عرق پاؤں اور ناخنوں پر گندگی سے چھٹکارے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ انگلیوں کے آس پاس جلد پر خارش اور جلن کو مؤثر طریقے سے کم کرتا ہے۔
اینٹی بیکٹیریل سپرے
لیموں کے بیجوں کے عرق کو بیکٹیریا سے بچنے والے سپرے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ چہرے، ہاتھوں اور کھانے کے برتنوں پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کو کپڑے دھونے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لانڈری بیکٹیریا سے پاک ہے۔
 

لیموں کے بیچ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچانے میں مفید ہیں (فوٹو: انسپلیش)

لیموں کے بیج کھانے میں مضر ہو سکتے ہیں
ڈاکٹر سمیر عبدالرحیم لیموں کے بیجوں کا استعمال کرتے وقت محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ ان لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جو صحت سے متعلق کچھ عارضوں میں مبتلا ہوں، جیسے چڑچڑے پن والے، آنتوں کے سنڈروم میں مبتلا افراد  اور وہ افراد جو قبض اور پیٹ کی خرابی جیسے بدہضمی کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ پورے بیجوں کی بجائے پسے ہوئے بیج کھائیں کیونکہ پیسے ہوئے بیج ہاضمے کے لیے کم نقصان دہ ہوتے ہیں۔

شیئر: