Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صنعت نے 59 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کردیے

33 نئی فیکٹریوں نے پیداوار بھی شروع کردی ہے۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے مئی 2021 کے دوران 59 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
یہ فیکٹریاں 532 ملین ریال کے سرمائے سے قائم ہوں گی۔ مئی میں 33 نئی فیکٹریوں نے پیداوار بھی شروع کردی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صنعتی معلومات کے قومی مرکز نے رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ 97 فیصد فیکٹریوں کے مالک سعودی شہری ہوں گے۔
نئی فیکٹریوں میں  تقریبا 75 فیصد چھوٹے سائز کی ہوں گی۔ 17 فیصد فیکٹریوں کا دائرہ کار خوراک مصنوعات ہوں گی۔ سب سے زیادہ فیکٹریاں ریاض میں قائم ہوں گی۔ ان کی تعداد  22 ہے جبکہ الشرقیہ 12 فیکٹریوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہوگا۔  
مئی کے دوران صنعتی شعبے نے 6753 ملازمتیں فراہم کیں۔ ان میں سے 60 فیصد پر سعودی تعینات کیے گئے۔ 4320 سعودیوں کو صنعتی شعبے میں ایک ماہ کے دوران ملازمتیں ملیں۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں جن 33 فیکٹریوں نے کام کرنا شروع کیا ہے۔ ان کے سرمائے کا تخمینہ 1.229 ارب ریال ہے۔ 
 

شیئر: