Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئر پورٹ کا ٹرمینل ون دوبارہ کھل گیا، ریاض سے پہلی پرواز

25 مارچ 2020 کو عارضی پر بند کردیا گیا تھا۔(فوٹو وام)
دبئی انٹرنیشنل  ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور کون کورس ڈی کو پندرہ ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق جمعرات کو ٹرمینل ون پر فلائی ناس کی فلائٹ ایکس وائی 201 پہلی پرواز تھی جو ریاض سے پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ ان دونوں مقامات کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے 25 مارچ 2020 کو عارضی پر بند کردیا گیا تھا۔
عرب نیوم کے مطابق دبئی ایئر پورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے امریکی نیوز چینل بلومبرگ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اس اقدام سے ایئر پورٹ کی پی سی آر ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور ہزاروں ملازمتیں بھی بحال ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ شاید تمام سٹیک ہولڈرز میں تقریباً  تین ہزار 500 نئے ملازمین ہیں جن میں کچھ دوبارہ فعال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، ان میں کچھ نئے ملازمین ہیں۔ ہم اگلے چند مہینوں میں ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ مانگ میں بہت زیادہ اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔‘
دبئی ایئر پورٹ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ موسم خزاں میں تقریباً 90 فیصد صلاحیت بحال ہو جائے گی۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ایئر پورٹ ہے۔ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے 2019 میں 89.4 ملین مسافروں کو ہینڈل کیا۔ انڈیا، برطانیہ اور سعودی عرب اس مرکز سے گزرنے والے مسافروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
 

شیئر: