Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی نشریات کے لیے پہلے مرحلے میں 36 سعودی نوجوانوں کا انتخاب

قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے ٹریننگ سیشن سے ورچوئل خطاب کیا ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات منفرد ابلاغی کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کی سرپرستی کرے گی۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر القصبی نے جدہ ریڈیو کمپلیکس کانفرنس ہال میں پہلے ٹریننگ سیشن سے ورچول خطاب کیا ہے۔ پہلے ٹریننگ سیشن میں 36 سعودی نوجوانوں شریک ہیں۔
عالمی نشریات میں زبانوں کی تعداد دس تھی جو اب پندرہ کردی گئی ہے۔ اس کے لیے 36 سعودی نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ماجدالقصبی نے اس موقع پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نئے سعودی عرب کا بھرپور تعارف کرائے۔ اس حوالے سے نوجوان سعودی میڈیا کے روشن مستقبل کےامین ثابت ہوں گے۔
انہوں نے سعودی میڈیا سے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ پروگرام تیار کریں۔ نئے پروگرام جدید سعودی عرب کے ترجمان ہوں اور یہ بات مدنظر رکھیں کہ میڈیا ہی مملکت کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد الحارثی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کا گروپ سعودی میڈیا کا مستقبل روشن کرے گا۔
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے عبرانی، روسی، چینی، جاپانی اور اسپینی زبانوں کو بھی غیرملکی زبانوں کی نشریات میں شامل کیا ہے۔

شیئر: