Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب فون کی میموری فل نہیں ہوگی، واٹس ایپ بھی انسٹاگرام کے نقش قدم پر

واٹس ایپ نئے فیچر کے تجربے میں محدود صارفین شامل ہوں گے(فوٹو: فری پک)
ہمارے موبائل فونز کی میموری آج کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر سے نہیں بھرسکے گی کیونکہ واٹس ایپ اب ایسا فیچر متعارف کروارہا ہے جس میں صرف ایک بار فوٹو اور ویڈیو دیکھنے کی خصوصیت ہوگی۔
ویب ٹیل انفو کے مطابق یہ نیا فیچر تصویر بھیجنے والے کو یہ اختیار دے گا کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز ایسے موڈ میں سینڈ کرے جو وصول کنندہ صرف انسٹاگرام کی طرح ہی ایک بار دیکھ سکے۔
اینڈرائیڈ /آئی فون صارفین کے لیے دستیاب
نیزیہ فیچر صارف کو یہ چیک کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ پیغام وصول کنندہ نے تصویر دیکھی ہے یا نہیں۔
سائٹ نے مزید کہا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس چلانے والے فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔
یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ممکن ہے کہ اس کا تجربہ کامیاب  ہونے تک عام دستیاب نہ ہو کیونکہ تجربے میں محدود صارفین شامل ہوں گے جو اسے استعمال کرسکیں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے صارفین کے لیے عام کر دیا جائے گا۔

شیئر: