Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس سیف کا کویت کا دورہ

بندرگاہ آمد پر کویتی بحریہ کے جہاز، کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر اور کویتی بحریہ کے افسران نے پی این ایس سیف کا استقبال کیا۔( فوٹو: پاکستان نیوی)
پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس سیف نے عالمی سمندروں میں تعیناتی کے تحت کویت کی بندرگاہ میناالشویخ کا دورہ کیا۔
پی این ایس سیف ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے سلسلے میں خلیج عدن، شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں تعینات ہے اور خطے میں بحری سکیورٹی برقرار رکھنے کی بین الاقوامی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کی جانب  سے جاری بینا کے مطابق بندرگاہ آمد پر کویتی بحریہ کے جہاز، کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر اور کویتی بحریہ کے افسران نے پی این ایس سیف کا استقبال کیا۔
جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے میزبان ملک کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے آخر میں پاک بحریہ اور کویتی بحریہ نے مشق میں حصہ لیا۔

شیئر: