Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج اجازت نامہ ملنے پر پیشگی وقت کے بغیر ویکسین کی دوسری خوراک ‘

قریبی ویکسینیشن سینٹر جا کر دوسری خوراک حاصل کرلیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ وہ افراد جنہیں حج اجازت نامے جاری ہو چکے ہیں وہ پہلی فرصت میں کسی قریبی ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرلیں۔
وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اجازت نامہ ملنے کے اڑتالیس گھنٹے کے اندر ویکسین کی دوسری خوراک لی جائے۔ اس کے لیے انہیں پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امسال مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہی محدود تعداد میں حج کی اجازت دی جارہی ہے۔
حج کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کورونا ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں لے چکا ہو جس کی نشاندہی توکلنا ایپ پرہونا لازمی ہے۔ جبکہ عازمین کےلیے عمر کی حد 18 سے 65 برس مقرر کی گئی ہے۔

شیئر: