Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے، ’وہ شخص کون اپنا جواب دیجیے‘

حریم شاہ کے مطابق ’وہ چار جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی روانہ ہو رہی ہیں‘ (فوٹو: حریم شاہ ٹوئٹر)
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کا حصہ رہتی ہیں لیکن اس بار ان کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران بھی موضوع بحث رہی۔
حریم شاہ نے پیر کو ایک تصویری پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ’انہوں نے سندھ اسمبلی کے ایک رکن سے شادی کرلی ہے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا۔‘

 

ٹک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اپنے فالوورز کو یہ پیغام دیا کے وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
حریم شاہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ’انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی کرلی ہے اور وہ کراچی میں رہتے ہیں۔‘
’ہمارا نکاح کراچی میں ہوا، میرے شوہر شادی شدہ ہیں اور وہ اپنی پہلی بیوی کو راضی کرلیں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کریں گی۔‘
حریم شاہ کے مطابق ’وہ چار جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں۔‘

حریم شہ نے تصدیق کی ہے کہ ’ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر ہیں‘ (فوٹو: حریم شاہ ٹوئٹر)

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حریم شاہ کی اگر شادی ہوئی ہے تو یہ ایک شرعی بات ہے۔‘
انہوں نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میرے علم میں نہیں کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے، اگر انہوں نے حقیقت میں شادی کی بھی ہے تو ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اس پر بات کریں۔‘
سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کی شادی کی خبر پر مختلف ٹویٹس اور تبصروں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایم کمال دانش نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اور کوئی نہیں مفتی قوی نے حریم شاہ کی منگنی کی تصویر دیکھ کر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔‘
ٹوئٹر صارف نعمان خان نے صارفین نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’حریم شاہ نے شوہر کا نام ظاہر کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا۔ آپ کے خیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وہ کونسا رہنما ہوسکتا ہے؟ اور کیا واقعی وہ شخصیت پی پی پی کی ہی ہے؟ اپنا جواب ضرور دیجیے۔
ساگر مکیش پاکستان پیپلز پارٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’پیپلز پارٹی والوں کو مبارک ہو۔‘

شیئر: