Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی پاکستان، انڈیا سمیت 14 ممالک سے پروازوں پر پابندی میں توسیع

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے کارگو اور چارٹرڈ بزنس فلائٹس کی اجازت ہوگی (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کر دی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت ان 14 ممالک سے آنے والی پروازیں 21 جولائی تک معطل رہے گی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے کارگو اور چارٹرڈ بزنس فلائٹس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
پاکستان کے علاوہ سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں انڈیا، لائبیریا، نیمبیا، کانگو، یوگنڈا، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
قبل ازیں 19 جون کو دبئی نے کہا تھا کہ ان افراد کی دبئی میں داخلے پر پابندی، جو کہ گذشتہ 14 دنوں کے اندر انڈیا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کر چکے ہیں، میں 23 جون سے نرمی کی جائیگی۔
دبئی کی آبادی امارات کے سات ریاستوں میں سے سب سے زیادہ ہے اور یہ برنس اور سیاحتی مرکز ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنرل سول ایوسی ایشن تھارٹی کے ایک نمائندے نے اتوار کو کہا تھا کہ انڈیا سے آنے والوں کی امارات میں داخلے پر ابھی تک پابندی ہے۔
تاہم انہوں نے دبئی حکومت کے اس علامیے پر، کہ انڈیا سے آنے والوں پر جاری پابندی میں نرمی کی جائے گی، تبصرے سے گریز کیا تھا۔

شیئر: