Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں شامی پناہ گزینوں کی صحت اور تعلیم کے لیے سعودی مہم

مہم کا مقصد تربیتی خدمات کے ساتھ انہیں بااختیار بنانا بھی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نےشام کے پناہ گزینوں کے لیے اردن کے زاتاری کیمپ میں پانچویں رضاکارانہ مہم کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس مہم میں شامی پناہ گزینوں کو صحت، تعلیمی اور تربیتی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے رضاکار وفد نے کیمپ کی نوعیت کی تصویر بنانے، اس کے ضرورت مند گروہوں کی شناخت کرنے اور شامی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنا شروع کرنے کے لیے زاتاری کیمپ کا فیلڈ وزٹ کیا۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے عدن گورنریٹ میں انسانی ہمدردی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد ملک کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
ٹریننگ میں معیار، انسانی وسائل اور پالیسیوں اور ان اقدامات کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر شاکی الشرجابی نے یمن کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی بحالی کے لیے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی سپورٹ پر اظہار تشکر کیا جس سے یمنی گورنریٹس میں ہیلتھ کیئر کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

ہیلتھ کیئر کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)

یہ مرکز یمن کے لاہیج گورنریٹ میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے علاج معاونت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس پروگرام کے تحت یمن کے سات گورنریٹس میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خوراک فراہم کرنا ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمیل محمود نے نوٹ کیا کہ غذائی قلت کے سنگین مقدمات میں مبتلا 272 بچے اور غذائیت سے متعلق ہلکے کیسوں میں ایک ہزار 332 بچے غذائیت سے متعلق علاج کی خدمات سے مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: