Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ اموات، آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 652 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تین ارب سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ نے متعدد ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور بیشتر ممالک اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
غریب ممالک میں ویکسینیشن شروع ہونے کے باوجود بھی عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم مساویانہ نہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 39 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ روس میں منگل کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

روس میں ریکارڈ اموات

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 652 افراد ہلاک ہوئے ہیں یہ وبا کے پھوٹنے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تعداد ہے۔
روس میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ حکام اس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 119 افراد ہلاک ہوئے جو جمعے کو یورو 2020 کا کوارٹر فائنل کی میزبانی کرے گا۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم رپورٹ ہوئی ہے اور ان اموات کو شمار کیا جاتا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس ہو۔
روس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 20 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ ہوگئی ہے۔
اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہے۔

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک کے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اور برسبن چوتھا بڑا شہر بن گیا ہے جس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک تین ارب ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جنوبی افریقہ میں اموات 60 ہزار سے تجاوز

جنوبی افریقہ جو خطے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ایک دن بعد اموات کی تعداد 60 ہزار تجاوز کر گئی ہے۔
فرانس میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد پیر سے شروع ہوا ہے۔

شیئر: