Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے میں ایرانی مداخلت پر تبادلہ خیال

سٹریٹجک پارٹنر شپ اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ نے انتونی بلنکن نے منگل کو اٹلی میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق ’وزرائے خارجہ نے خطے میں ایران کی مداخلت روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ  جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ و ترقیات کے اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچے ہوئے ہیں۔
دونوں  وزرائے خارجہ نےامریکہ اور سعودی عرب دوست ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت، مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ مفادات میں معاون امور کا جائزہ لیا۔
 جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔
بیان کے مطابق’خطے میں ایران کی تخریبی سرگرمیاں بند کرانے، یمن میں حوثی دہشتگردوں اور عالمی امن وسلامتی کو خطرات لاحق کرنے والی انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں کے لیے ایران کی فنڈنگ روکنے کے لیے یکجہتی بڑھانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔
 علاقائی و بین الاقوامی حالات  پر بھی زیر بحث آئے۔
 اس موقع پر اٹلی میں متعین سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطام اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: