Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر منصوبہ بندی کا انڈونیشین ہم منصب سے جی 20 کی صدارت پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر فیصل بن فاضل الابراہیم نے انڈونیشیا کو آئندہ سال جی 20 کی صدارت پر حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ (فوٹو واس)
سعودی عرب کے وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی نے انڈونیشیا کے وزیر برائے قومی ترقیاتی منصوبہ بندی سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کی خبر کے مطابق سعودی وزیر فیصل بن فاضل الابراہیم نے انڈونیشی وزیر سہارسو مونوعارفہ کو آئندہ سال 2022 میں انڈونیشیا کی جی 20 کی صدارت کے لیے مملکت کے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
منگل کو دونوں وزرا کی اس ملاقات کے دوران مشترکہ مفاد کے متعدد نمایاں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی 20 کا اجلاس اکتوبر2021 میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گا۔ (فوٹو واس)

اٹلی کے شہرمتیرا میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر دونوں وزرا نے ملاقات کی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا ذاتی طور پر اکٹھے ہونے کا یہ پہلا موقع تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی جبکہ رواں سال جی 20 کا اجلاس اکتوبر2021 میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد کیا جائے گا۔
 

شیئر: