Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کے درمیان انسداد انتہا پسندی کا معاہدہ

’معاہدے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ اور ڈاکٹر محمد مختار جمعہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور مصر کے درمیان انسداد انتہا پسندی اور اسلامی امور میں تعاون کے معاہدے پرآج دستخط ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر دستخط وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ جبکہ مصر کی جانب سے مفتی اعظم  ڈاکٹر محمد مختار جمعہ دستخط کریں گے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ اور ڈاکٹر محمد مختار جمعہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان انسداد انتہا پسندی کے معاہدے پر دستخط  اسلامی امور میں تعاون کا حصہ ہے۔
دونوں ممالک اسلام اور مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور اعتدال پسند افکار ونظریات کی ترویج واشاعت کے لئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

شیئر: