Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں جمعے کو بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

حفر الباطن میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ 2 جولائی 2021 کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی-
مشرقی ریجن، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم اور حدود شمالیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے- 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عسیر کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جیزان، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی- 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ جمعے کو حفر الباطن میں انتہائی درجہ حرارت  49 سینٹی  گریڈ اور السودۃ میں  16 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوگا-

شیئر: