Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ای یونیورسٹی میں داخلہ درخواستیں آج سے طلب

گزشتہ پانچ برس کے دوران 20 شاخیں کھولی جاچکی ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ای یونیورسٹی نے نجران اور حائل شہروں میں نئی شاخیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ پانچ برس کے دوران 20 شاخیں کھولی جاچکی ہیں۔ مملکت کے تمام علاقوں میں شاخیں کھولی جائیں گی۔ 
سبق اور اخبار 24 کے مطابق ای یونیورسٹی نے بیان میں کہا کہ اس نے کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن کالج میں ڈیٹا سائنس کا نیا مضمون متعارف کرایا ہے۔ یہ ریاض، جدہ، ابہا اور مدینہ منورہ کی شاخوں میں ہوگا۔
علاوہ ازیں چاروں کالجوں میں پہلے سے موجود مضامین  برقرار رکھے گئے ہیں۔ مملکت کی گیارہ شاخوں میں بیشتر مضامین کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ 
ای یونیورسٹی نے بیان میں کہا کہ گریجویشن کے لیے  طلبہ 4 سے 14 جولائی تک داخلہ درخواستیں دے سکتے ہیں۔ 
ای یونیورسٹی نے داخلہ شرائط بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار ثانوی پاس یا اس کے مساوی سرٹیفکیٹ یافتہ ہونا ضروری ہے۔
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے سال اور یونیورسٹی میں داخلے کے درمیان مدت کی کوئی شرط  نہیں ہے۔ ضروری نہیں کہ ثانوی کا سرٹیفکیٹ نیا ہو البتہ ثانوی سکول یا مساوی سکول میں کامیابی کی اوسط کی پابندی ضروری ہوگی۔ 
یونیورسٹی نے امیدوار طلبہ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ داخلہ شرائط اور کارروائی کی معلومات لنک https://info.seu.edu.sa/ پر جاکرلےسکتے ہیں۔

شیئر: