Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت تلاش کرنے کے لیے پانچ بہترین ایپس

اگر آپ ملازمت تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ آپ اپنے موبائل فون میں کچھ ایسے ایپس ڈاون لوڈ کریں جو اس کام میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایسے ایپس میں کچھ ذیل میں دیے گئے ہیں:

LinkedIn

لنکڈ اِن 2002 میں وجود میں آیا تھا. یہ دنیا بھر میں پیشہ ور افراد کے لیے مواصلات کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ انہیں ملازمت تلاش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد ملے۔
لنکڈ ان کے 30 کروڑ سے زیادہ ممبران ہیں۔ لنکڈ ان کا مقصد دنیا کے پیشہ ور افراد کو اپنے آپ کو زیادہ موثر بنانے کے لیے آپس میں مربوط کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم پر کمپنیاں نوکری کے اشتہار دیتی ہیں جن کے ذریعے ملازمت کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

Indeed

اِن ڈیڈ کا شمار ملازمت کی تلاش کرنے میں سب سے وسیع پلیٹ فارم کے طور پر ہوتا ہے۔ یہ ایپ ہزاروں کمپنیوں کی ویب سائٹوں اور جاب بورڈز سے لاکھوں ملازمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور نئی ملازمت تلاش کرنے کے پورے عمل میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

ZipRecruiter

زِپ ریکروٹر آپ کو مطلوبہ الفاظ اور مقام کے ذریعے ملازمت کی تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا  ہے، جہاں اس کا دعویٰ ہے کہ کمپنیاں آپ سے اپنا نام اور ای میل ایڈریس داخل کروانے کے بعد آپ سے خود رابطہ کریں گی۔

کیریئر بلڈر سے ایک میل کے فاصلے میں ملازمتوں کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش

CareerBuilder

کیریئر بلڈر جابس ایپ جدید ترین نقشہ سازی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے تاکہ آپ کو اپنے موجودہ مقام کے ایک میل کے فاصلے میں ملازمتوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے۔ اس سے ملازمت تلاش کرنے کے لیے آپ کو صرف اپنا موبائل اٹھانا ہے۔

Glassdoor

لاکھوں ملازمتوں کی فہرست اور کمپنی کے جائزوں، تنخواہوں کی رپورٹس، انٹرویوز کے جائزے اور سوالات، اضافی فوائد کی معلومات، آفس کی تصاویر اور دیگر معلومات تک گلاس ڈور ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

شیئر: