Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا فلپائنی طیارہ حادثے پر افسوس

’سعودی قیادت اور عوام اس مشکل وقت میں فلپائنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فلپائنی صدر کے نام پیغام بھیجا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ’مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’حادثے میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں۔‘
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس سانحے پر ہمیں صدمہ ہوا ہے، سعودی قیادت اور عوام اس مشکل وقت میں فلپائنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔‘

شیئر: