Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ’وہی بال، وہی تکنیک اور وہی ایک ہی نتیجہ‘

تین گیندوں پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میچ پر تبصرے شروع کر دیے (فوٹو: اے ایف پی)
عام طور پر کوئی بھی کھیل درمیان میں یا اختتام پر دلچسپ مرحلے میں داخل ہوتا ہے، لیکن جمعرات کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ آغاز ہی میں سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میچ کی پہلی تین گیندوں پر پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کہیں دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دیے تو کچھ ٹیم کو مشورے دیتے بھی نظر آئے۔
صارف عارفہ فیروز زکی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ کوئی بات نہیں ۔۔۔ سعود شکیل نے پاکستان کرکٹ کے ہر درجے سے گزرنے کے بعد چھاتی پر ستارہ سجایا ہے۔ بیرون ملک اور وہ بھی انگلینڈ میں بلے باز کے لیے ڈیبیو کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ سعود شکیل کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔‘
حسنین رضا نے اپنے خیالات کا اظہار 2019 اور آج کے میچ کی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا انہوں نے لکھا ’وہی بال، وہی تکنیک اور وہی ایک ہی نتیجہ، کیا آپ 25 مہینوں میں ایک چیز نہیں ٹھیک کر پائے؟

پاکستانی ٹیم کے پہلے دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سکور بورڈ کچھ یوں بنا کہ صارفین نے میچ پر تبصرہ کرنے کے بجائے محض سکور بورڈ ہی شیئر کر دیا جو  W0W
یعنی وکٹ صفر وکٹ

ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے صارفین نے کچھ گلے شکوے بھی کیے۔
زینب لکھتی ہیں کہ ’یہ ہمیشہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ پہلے 25 اورز میں وکٹ کو محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ پھر آ کر میں سکور زیادہ بنانے ہوتے ہیں۔‘

پاکستانی ٹیم کی جانب سے الجھتی صورت حال پر سید ایم تقی کچھ یوں تبصرہ کرتے دکھائی دیے کہ بجلی کی الجھی ہوئی تاروں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’پاکستانی ٹیم ان لائنز سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔‘

ٹوئٹر ہینڈل شاہین بابر لکھتے ہیں کہ ’اب پتہ چلا ہے کہ فواد چوہدری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے پر رضا مند کیوں نہیں تھے؟‘
 

شیئر: