Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر سرکاری اداروں میں 11 اور نجی شعبے میں 4 چھٹیاں

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس سال عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس سال سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’سرکاری ملازمین کی عید تعطیلات کا آغاز بدھ 14جولائی 4 ذی الحجہ 1442ھ  ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا۔ تعطیلات کا آخری دن اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ  ہوگا۔‘
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’سرکاری ادارے پیر 26 جولائی 16 ذی الحجہ 1442ھ  کو دوبارہ کھلیں گے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’اس سال عید الاضحی پر پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات 18 جولائی 8 ذی الحجہ 1442ھ  کو اتوار کی ڈیوٹی کے بعد شروع ہوگی۔‘
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے اداروں میں عید الاضحی کی چھٹی 4 دن کی ہوگی۔‘

شیئر: