Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی صحار انٹرنیشنل بینک سعودی عرب میں برانچ کھولے گا

یہ اعلان عمان کے سلطان کے دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔( فوٹو روئٹرز)
صحار انٹرنیشنل بینک جو عمان کے مسقط سٹاک ایکسچینج   کی فہرست میں ہے سعودی سینٹرل بینک کو مملکت میں برانچ کھولنے کے لیے درخواست دے رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان صحار انٹرنیشنل بینک نے ایک بیان میں کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لیے صحار انٹرنیشنل بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔‘
یہ اعلان اتوار کو شاہ سلمان اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران  نیوم میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔
سعودی عرب کے اقتصادی نیوز کے پورٹل آرگام کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت 16 غیر ملکی بینک کام کر رہے ہیں۔
ان میں امارات این بی ڈی (چھ برانچیں)، گلف انٹرنیشنل بینک (تین برانچیں)، نیشنل بینک آف کویت (تین برانچیں) اور فرسٹ ابوظبی بینک (تین برانچیں) شامل ہیں۔
فرانس کی بی این پی پریباس، جرمنی کے ڈوئچے بینک، بینک مسقط، نیشنل بینک آف بحرین (این بی بی)  اور امریکہ کے جے پی مورگن چیس اینڈ کمپنی، پاکستان نیشنل بینک، زیرات بینک آف ترکی، قطر نیشنل بینک، انڈسٹریل اینڈ کمرشمل بینک آف چین، ٹوکیو مستسبشی یو ایف جے، کریڈٹ سوئس گروپ اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ایک ایک برانچ ہے۔
مملکت کے بینکنگ منظر میں ممکنہ اضافے کا امکان اس طرح سامنے آیا جب گذشتہ ماہ یہ اطلاع ملی تھی کہ گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں سعودی عرب میں سرفہرست 10 بینکوں کی آمدنی میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 34.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب کے لیے اے اینڈ ایم کی بینکنگ پلس نے کہا ہے کہ مملکت کے قرض دہندگان نے ’بلاک بسٹر پہلی سہ ماہی منافع کی فراہمی کا آغاز کیا ہے‘ اس کی بنیادی وجہ معاشی حالات، ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری اور خرابیوں میں نمایاں کمی ہے۔

شیئر: