Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: بدھ کو کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

مکہ ریجن کے پہاڑی علاقے بھی بارش کی زد میں رہیں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’نجران، جیزان، عسیر اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ 
مکہ مکرمہ ریجن کے پہاڑی علاقے بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں اور الشرقیہ نیز ریاض کے بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت وادی الدواسر میں 45 سینٹی گریڈ ہوگا اور السودۃ میں سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ متوقع ہے,
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعرات 15 جولائی سے پیر 19 جولائی تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جمعرات سے پیر تک کہیں اوسط درجے اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔
’ عسیر میں ابہا، خمیس مشیط، محایل، المجاردہ سمیت بارہ کمشنریوں میں سیلاب کی صورتحال  پیدا ہوسکتی ہے جبکہ جازان اور اس کی 17 کمشنریوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ ’جمعے سے پیر تک ریاض کے جنوبی علاقوں خصوصا الافلاج  اور وادی الدواسر میں اوسط درجے کی بارش ہوگی۔ سنیچر سے پیر تک باحہ اور اس کی چھ کمشنریوں مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی چھ کمشنریوں میں  بھی اوسط درجے کی بارش کے امکانات ہیں‘۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ’ اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ، مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات)، جموم اور الکامل میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔ 

شیئر: