Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس، دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اولمپکس کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹوکیو اولمکپس کی انتظامیہ نے ’اولمپک ویلج‘ میں دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو افتتاحی تقریب سے پانچ روز قبل اولمپکس کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انتظامیہ نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔
ٹوکیو اولمپکس کو مقامی شہریوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے جو سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کے ان عالمی مقابلوں کے انعقاد سے جاپان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ٹوکیو میں حکام نے ’کورونا ایمرجنسی‘ کا نفاذ کر رکھا ہے جبکہ اولمپکس ویلج میں پہنچنے والے چین کے دستے کے بعض کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ناقص انتظامات کی شکایت کی تھی۔
چین کے کھلاڑیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل میں دیگر افراد کو داخلے کی اجازت دینے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس مقابلے شروع ہونے سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر نئی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے جاپان پہنچنے والے چین کے پہلے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ناقص حفاظتی انتظامات کی شکایت کی تھی۔
چین کی ٹیم نے شکایت کی ہے کہ ان کے ہوٹل میں ناقص حفاظتی انتظامات ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرات کو بڑھا دیں گے۔
کورونا وائرس سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور منتظمین نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ ایونٹ محفوظ طریقے سے منعقد ہوگا۔

شیئر: