Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو عیدی دینے کا رواج اور عید گھر پر کیسے منائی جائے؟

عیدالاضحی کی آمد میں چند دن ہی باقی ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے عید کی خوشیاں اب محدود ہو چکی ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت حال میں بچوں کو گھر سے باہر لے جانے کے علاوہ ایسے کیا اقدامات ہو سکتے ہیں جن سے انہیں عید کی خوشیوں کا احساس ہو، اسی طرح عیدی دینے کے علاوہ بچوں کو کیسے خوش کیا جا سکتا ہے۔

 

عید الاضحی گھر پر منانے کا بہترین طریقہ

بچوں کو تحائف دینا ان کے دلوں پر بہت اثر ڈالتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ تحائف مہنگے ہوں، البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ ان کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنیں۔ والدین اپنے بچوں کو کینڈی یا چھوٹے کھلونوں کے تحفے عید پر دے سکتے ہیں۔
جیسا کہ بچوں کو عیدی دینے کا رواج ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو عام طور پر بڑے رشتہ داروں اور کنبے کے افراد بچوں کو دیتے ہیں۔ یہ بچوں کے لیے خوشی کا ذریعہ ہوتا ہے۔

عیدی چھوٹوں بچوں میں اچھے اقدار پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

بچوں پر عیدی کے نفسیاتی اثرات

1: عیدی بچوں کے لیے خوشی کا سبب ہوتی ہے۔ یہ ان کے دل میں گھر کر جاتی ہے کیونکہ بچے عید کے لیے منصوبے بنا رہے ہوتے ہیں۔
2: عیدی سے بچے میں احساس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی خاندان میں قدر ہے۔ اس سے خود اعتمادی آتی ہے اور شخصیت مضبوط ہوتی ہے۔
3: عیدی سے چھوٹوں اور بڑوں کے درمیان خلا ختم ہوتا ہے۔
4: عیدی چھوٹوں بچوں میں اچھے اقدار پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ جیسے کسی کے مانگے بغیر اسے عطا کرنا، ایک دوسری کی خوشی میں شریک ہونا اور دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینا۔
5: عیدی سے بچوں میں عید کے دن کی اہمیت پیدا ہوتی ہے اور ان کی عید سے یادیں وابستہ ہو جاتی ہیں۔
6: عیدی بچوں میں کچھ مثبت مہارتیں بھی پیدا کرتی ہے جیسے مناسب انداز میں مال جمع کرنا۔

شیئر: