Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر دس افراد گرفتار

آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران پولیس نے ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر مزید دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرین کو قرنطینہ کی ہدایت کی گئی تھی۔
بعض کو ہاوس آئسولیشن اور دیگر کو ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا۔
بیرون ملک سے آنے والوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی تھی۔ ان افراد نے اس کی خلاف ورزی کی جس پرانہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
نجران پولیس کا کہنا ہے کہ’ آئسولیشن کی خلاف ورزی قابل سزا عمل ہے۔ اس پر جرمانہ اور قید کی سزا ہے۔ دو لاکھ ریال جرمانہ یا دو برس تک قید ہو سکتی ہے۔ بیک وقت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں‘۔
’خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی ۔اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوگا تو قید اور جرمانے کے بعد اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا‘۔

شیئر: