Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیوں میں کون سے پھل صحت کے لیے مفید ہیں؟

ماہر غذا کا کہنا ہے کہ ’بھوک محسوس ہو توپھل کھائیں تاکہ جسم میں ضرورت سے زیادہ شوگر اور کیلوریز کی مقدار نہ بڑھے‘ (فوٹو: پکسابے)
موسم گرما میں کھائے جانے والے پھل جہاں جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں وہیں یہ گرمی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
ماہرغذا ریم رافیل نے سیدتی ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’جسم کو روزانہ دو سے تین پھلوں کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ ان پھلوں میں مٹھاس ہوتی ہے اس لیے انہیں اعتدال سے کھانا چاہیے۔ پھل کا ایک حصہ 3 خوبانی ، 12 چیری ، یا 2 آڑو کے برابر ہوتا ہے۔‘
اریم رافیل کے مطابق ’پھل کھانے کا مناسب وقت ناشتے کے دوران ہوتا ہے یا دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے درمیان، ’بہتر ہے کہ ضرورت سے زیادہ پھلوں کے استعمال سے باز رہا جائے۔ بھوک محسوس ہو تو پھل کھائیں تاکہ جسم میں ضرورت سے زیادہ شوگر اور کیلوریز کی مقدار نہ بڑھے کیونکہ اس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔‘
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرمیوں کے اختتام تک کچھ لوگ موسم گرما کے پھلوں کو ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے تقریباً دو سے پانچ کلوگرام تک وزن میں اضافے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سرخ تربوز:

سرخ تربوز گرمی کے موسم کا بہترین پھل ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں پانی ہوتا ہے۔
یہ وٹامن اے اور کیروٹینائڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو متحرک کرنے اور آنکھوں کی صحت میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن سی جو سب سے اہم اینٹی آکسیڈینٹس میں سے ایک ہے، مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے اور جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔

 تربوز گرمی  کے موسم کا بہترین پھل ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں پانی ہوتا ہے (فوٹو: پکسابے)

سرخ تربوز میں لائکوپین ہوتا ہے جو پھلوں کو سرخ رنگ دیتا ہے اور کینسر سے لڑتا ہے، یہ دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، وٹامن بی 6 قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

آڑو:

آڑو کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔ اس میں بیٹا کیروٹین اور لوٹین شامل ہیں جو بینائی بہتر بناتے ہیں۔ آڑو آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔
یہ پولیفینول سے مالا مال ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور قلبی بیماری اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتے ہیں، اس طرح قبض کو دور کرتے ہیں۔

انگور:

ان میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو صحت سے متعلق دائمی مسائل کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں جیسے: ذیابیطس، کینسر اور دل کی بیماری وغیرہ۔

آڑو آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے (فوٹو: پکسابے)

انگور میں وٹامن بی 1 ، بی 2 ، بی 6 ، تانبا ، مینگنیج اور اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتے ہیں ، خاص طور پر ریسویراٹرول ، اینٹھوکائننس ، کیٹیچنز اور کوئیرسٹین نامی کیمیائی مرکب جو کینسر سے لڑتے ہیں۔ انگور پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔

سٹرابیری:

سٹرابیری میں بڑی مقدار میں پانی ہوتا ہے اور یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔

شیئر: