Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: عیدالاضحی پر کئی شہروں میں بارش کا امکان

کئی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’منگل کو عید الاضحی پر سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
’نجران، جازان، عسیر اور ریاض ریجن کے جنوبی مقامت پر سیلاب بھی آسکتا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز نے بیان میں کہا کہ ’باحہ، شرقیہ، ریاض اور مکہ مکرمہ میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس کا سلسلہ مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مملکت کے شمالی، وسطی اور مشرقی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
مرکز کا کہنا ہے کہ ’منگل کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور بریدہ 44 سینٹی گریڈ رہے گا۔ سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودہ میں ہو گا۔
علاوہ ازیں پیر کو ریاض میں پیر کو مختلف مقامت پر بارش کی اطلاعات ہیں۔
ریاص میں الخرج روڈ اور شہر کی متعدد سڑکوں پر بارش کے وڈیو کلپ وائرل ہیں۔

شیئر: