Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، مزید 77 افراد پر دس ہزار ریال فی کس جرمانہ

شہری اور غیرملکی حج قوانین اورضوابط کی پابندی کریں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 77 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈیر سامی الشویرخ نے کہا کہ ’حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر دس ہزار ریال جرمانہ لگایا گیا ہے‘۔
انہو ں نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ ’وہ حج قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں اور اس بات کو مد نظر رکھیں گے جو شخص بھی تیرہ ذوالحجہ کی رات تک مسجد الحرام ، اس کے اطراف کے علاقے، منی، مزدلفہ اور عرفات جانے کی کوشش کرے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور اسے حراست میں بھی لیا  جائے گا‘۔

شیئر: