Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو امیر کویت اور شاہ بحرین کی مبارکباد

کویتی ولی عہد شہزادہ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی کامیاب حج موسم پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ (فوٹو عاجل)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے رواں سال حج موسم کی کامیابی اور بہترین حج خدمات کی فراہمی پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
کویتی ولی عہد اور بحرینی ولی عہد نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس حوالے سے مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ٹیلی گرام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو کامیاب موسم حج پر مبارک باد میں کہا ہے کہ ’حج موسم کی کامیابی اللہ کی مدد، سعودی حکومت کی فیاضانہ دیکھ بھال، خلوص نیت، لگن اور تمام وزارتوں و شعبوں کی نمایاں کارکردگی کے باعث عمل میں آئی- امیر کویت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی توسیع کے علاوہ حج کے دنوں میں حجاج کو بہترین خدمات کی تعریف کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب، اس کی حکومت اورعوام کو مزید ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔‘
کویتی ولی عہد شہزادہ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی کامیاب حج موسم پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
دوسری جانب بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوٹیلیگرام میں کہا کہ ’اس سال حج موسم  کورونا کے مرض کے باعث مشکل ترین تھا- خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کی حجاج کے لیے خدمت کی لگن، حفاظت، صحت کے اعلی معیار اور دیکھ بھال کی احتیاطی تدابیر کے باعث موسم حج کامیاب ثابت ہوا- اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ حجاج کا حج قبول فرمائے اور خادم حرمین شریفین کو اچھی صحت، خوشی، طویل زندگی اور خوشحالی سے نوازے۔‘
بحرینی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی موسم حج کامیاب ہونے پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: