Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسافروں کو کیا نئی سہولتیں فراہم کرے گی؟

مسافر ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کراسکیں گے۔( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)  نے اپنی سرکاری ویب سائٹ  www.saudia.com  پر اعتمرنا ایپ کی سہو لت کا اضافہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنبسی ایس پی اے کے مطابق گوگل پلے اور ایپ سٹور پر سمارٹ موبائل پر ایپ کے ذریعے یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔
السعودیہ نے وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ اس کی بدولت انتہائی کم وقت میں اعتمرنا ایپ کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہو لتیں مہیا ہوں گی۔
السعودیہ اپنے مسافروں کو پہلے مرحلے میں نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ مسافر جدہ اور طائف کے لیے ریزرویشن کراتے وقت اس ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کراسکیں گے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ السعودیہ اگلے مرحلے میں سہولتوں کا دائرہ وسیع کرے گی۔
اعتمرنا ایپ پر مہیا تمام سہولتیں السعودیہ کے مسافروں کو حاصل ہوں گی مثلا مسجد الحرام میں نماز، مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ السعودیہ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔
السعودیہ سفر کے دوران اپنے مسافروں کو عمرہ کے  لیے مناسب وقت کے انتخاب کا موقع آسانی سے مہیا کرے گی۔
’اعتمرنا مع السعودیہ‘ استعمال کرنے والوں کو ٹکٹ اور مطلوبہ معلومات کے اندراج پر عمرہ، نماز اور زیارت کا اجازت نامہ ترجیحی بنیادوں پر ملے گا۔ 

شیئر: