Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد کو اسرائیلی وزیراعظم کا ٹیلی فون

ے نومنتحب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پہلی مرتبہ ٹیلیفون کیا ہے( فائل فوٹو اے پی)
 ابوظبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النھیان سے نومنتحب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پہلی مرتبہ ٹیلیفون کیا ہے۔
امرات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق’ دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔
شیخ محمد بن زاید اور اسرائیلی وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امور اور موضوعات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جن میں بالخصوص خطے اور دنیا کے لوگوں کےلیے خوشحالی اور امن کے حصول کی کاوشیں شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ابو ظبی کے ولی عہد کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی، متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
شیخ محمد زاید  نے بھی نفتالی بینیٹ کو اسرائیلی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خطے اور دنیا بھر کے لوگوں کے مفاد میں ترقی، استحکام اور امن کےلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

شیئر: