Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ووٹر کے لیے پولنگ عملے اور پولیس کا سارا دن انتظار

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجیدانو کا کہنا ہے کہ اتوار کو رجسٹرڈ واحد ووٹر خاتون ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ انتظار کرتا رہا تاہم وہ ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئیں۔
واحد ووٹر خاتون ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔
پولنگ سٹیشن میں الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، سپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہکاروں سمیت 20 کے قریب افراد نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹر خاتون تو نہ پہنچ پائیں تاہم کشمیر ضلع باغ کے رہائشی ووٹر کا ووٹ رجسٹرڈ نہ ہونے پر اسے الیکشن کمیشن عملہ نے واپس بھیج دیا تھا۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔

شیئر: