Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی ڈریس ڈیزائنر کے ملبوسات میں امریکی گلوکارہ کی دلچسپی

زوہیر مراد ایک خوبصورت آدمی اور ایک خوبصورت ڈیزائنر ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
لبنان کے فلمی ستاروں کے ڈریس ڈیزائنر زوہیر مراد نے ہفتے کے روز امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر پاپ کی اس ملکہ کے فیشن ہاؤس کے ساتھ خصوصی تعلق کا اظہار کیاہے۔
عرب نیوز کےمطابق  لبنانی ڈیزائنر  زوہیر مراد کے گاؤنز میں اس سپرہٹ سٹار کی خصوصی دلچسپی بہت زیادہ مقبول ہے اور باقاعدہ طور پر جینیفر ریڈ کارپٹ اور سٹیج پر اس ڈیزائنر کے شاندار لباس  کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

لوپیز کو مراد سے رابطے کے لیے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ (فوٹو عرب نیوز)

فیشن ہاؤس نے 24 جولائی کو متعدد مواقع کی ایک مختصر ویڈیو جاری کرکے گلوکار جینیفر کی سالگرہ منائی ہے جس میں گلوکارہ  نے زوہیر مرادکا ڈیزائن کیا گیا  گاؤن پہنا ہوا ہے۔
زوہیر مراد ریڈ کارپٹ کے خصوصی پروگراموں اور پرفارمنس کے لئے لوپیز کے پسندیدہ ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔
وینچر لائف سٹائل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ،  لیٹس گیٹ لاؤڈ  گلوکارہ نے زوہیر مراد کو اپنا پسندیدہ ڈیزائنر ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اسے کئی سال پہلے اس وقت دیکھا جب میں  آدھی رات کو ٹی وی پر فیشن شو دیکھ رہی تھی، اور اسکا یہ خوبصورت شو دیکھتے ہوئے میرے تاثرات کچھ یوں تھے، یہ لڑکا کون ہے؟ 

پاپ سٹار کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

لوپیز کو مراد کے ساتھ رابطے کرنے کے لیے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکی وضاحت کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ  میں  امریکہ  واپس آئی اور مختلف لوگوں سے پوچھا،‘ کیا وہ زوہیر مراد کو جانتے ہیں؟  لیکن کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہے، نہ ہی کوئی سٹائلسٹ جانتا تھا اور نہ ہی یونائیٹڈ سٹیٹس میں کسی کو معلوم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس کا لباس پہلی دفعہ میٹ بال پر پہنا تھا اور اس کے بعد میں نے اس کے ڈریسز کو ہر موقع پر پہنا۔
پاپ سٹار کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے۔ زوہیر مراد ایک خوبصورت آدمی اور ایک خوبصورت ڈیزائنر ہیں۔
 

شیئر: