Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدنان صدیقی کورونا کا شکار، خود کو آئسولیٹ کرلیا

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں کورونا ہوگیا ہے (فائل فوٹو: عدنان صدیقی ٹوئٹر)
پاکستانی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار عدنان صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں کورونا ہوگیا ہے۔
عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’مجھے کورونا وائرس ہوگیا ہے، شکر ہے کہ مجھے بیماری کی معمولی علامات ہیں۔‘

 

انہوں نے بتایا کہ ’وائرس ظاہر ہونے کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘
عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔‘
عدنان صدیقی سے قبل اداکارہ ماہرہ خان، روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا سے متاثر ہوچکی ہیں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی ہمشیرہ سنبل شاہد کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے جو اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ان میں واسع چودھری، شفاعت علی اور نوید رضا شامل ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں