Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خرطوم ایئرپورٹ پر چھ گھنٹے میں ایتھوپیا کے 12 طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ 

عدیس ابابا ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی(فوٹو ٹوئٹر)
ایتھوپیا کے 12 طیاروں نے خرطوم ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ عدیس ابابا کے ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے حد نظر 800 میٹر تک محدود ہوگئی تھی۔ 
 چھ گھنٹوں کے دوران 12 ایتھوپین طیاروں کی خرطوم ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ 
سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کے طیارے ایشیائی اور یورپی ممالک کے ایئرپورٹس سے عدیس ابابا جارہے تھے خراب موسم کے باعث خرطوم میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
سوڈانی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ ابراہیم عدلان نے کہا ہے کہ خرطوم ایئرپورٹ حکام نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے ایتھوپین طیاروںکی لنڈنگ کرائی۔
عدیس ابابا ایئرپورٹ کے موسمی حالات بہتر ہوجانے تک ہر طرح کی تکنیکی اور لاجسٹک سہولتیں فراہم کی جاتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات میں خرطوم ایئرپورٹ نے ہمیشہ عدیس ابابا ایئرپورٹ کے متبادل ہونے کا ثبوت دیا ۔
انہو نے بتایا کہ  مزید دو ایتھوپین طیاروں کا رخ جدہ اورجیبوتی ایئرپورٹس کی طرف موڑا گیا تھا۔

شیئر: