Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر کا آن لائن کاروبار کے لیے ’شاپنگ‘ فیچر متعارف کروانے کا اعلان

2015 میں ٹوئٹر نے ’بائے ناؤ‘ بٹن اور پراڈکٹ پیجز کا تجربہ کیا تھا (فوٹو روئٹرز)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹوئٹر نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی طرح آن لائن شاپنگ کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔
سان فرانسسکو میں موجود یہ کمپنی اپنی بڑی حریف کمپنی فیس کے نقش قدم پر چل رہی ہے جس نے گذشتہ سال ’شاپ‘ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام سے براہ راست شاپنگ کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ نئے شاپنگ فیچر کو امریکہ میں موجود ’چند برانڈز‘ کے ساتھ ٹیسٹ کرے گا۔
صارفین برانڈ کے پروفائل کے ٹاپ پر پراڈکٹس کی لسٹ دیکھ سکیں گے اور کسی پراڈکٹ پر کلک کرنے کے بعد برانڈ کی ویب سائٹ پر جاکر شاپنگ کر سکیں گے۔
ٹوئٹر پر شاپنگ کی یہ دوسری کوشش ہے۔ اس سے قبل 2015 میں ٹوئٹر نے ’بائے ناؤ‘ بٹن اور پراڈکٹ پیجز کا تجربہ کیا تھا۔

شیئر: