Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ، 76 افراد ہلاک

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی مثبت شرح سات فیصد سے زائد رہی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے معاملات کے نگران ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی مثبت شرح سات فیصد سے زائد رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59,707 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4497 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
خیال رہے کہ مقامی میڈیا کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد طبی حکام نے پورے شہر کو 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صورتحال کی سنگینی کے باعث جمعے کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کورونا کا شکار

بدھ کو پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے بتایا تھا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ ’مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔‘
مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر ایک صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بخار م نزلہ اور کھانسی کی شکایت ہے جس کا گھر ہی پر علاج جاری ہے۔

شیئر: