Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں جعلی مصنوعات بنانے والا کارخانہ سیل

عالمی برانڈ کے جعلی لیبلز مقامی ملبوسات پرچسپاں کیے جاتے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے البغدادیہ محلے میں معروف کمپنیوں کے جعلی لیبلز تیار کرکے مقامی ملبوسات پر چسپاں کرنے والے  گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار  24 کے مطابق جدہ میونسپلٹی میں منفی سرگرمیوں کے انسداد کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عمرو الدقس نے بتایا کہ ’پرانے طرز کی عمارت کو کپڑوں کی سلائی کے کارخانے میں تبدیل کیا گیا تھا۔‘
عمارت میں معروف برانڈ کی کمپنیوں کے جعلی سٹکرز اور لیبل تیار کیے جاتے تھے، جنہیں مقامی طور پرسلائے جانے والے ملبوسات پر چسپاں کر دیا جاتا تھا اور انہیں مارکیٹ میں برانڈڈ ملبوسات کے طور پر فروخت کیا جا رہا تھا- 
عمروالدقس نے مزید بتایا کہ ’جعل سازی کے اڈے سے آٹھ ہزار سے زائد ملبوسات ضبط کیے گئے جبکہ 10 ہزار جعلی سٹکرز تلف کر دیے گئے- سلائی کی چھ مشینیں اور جعلی لیبلز کو ملبوسات پر چسپاں کرنے  والی چار مشینیں بھی ضبط کرلی گئیں-‘ 
الدقس نے خبردار کیا کہ ’جدہ میونسپلٹی جعلسازی  کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے- بلدیاتی کونسلوں کی شرائط پوری نہ کرنے والے کسی بھی ادارے کو معاف نہیں کیا جائے گا- خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔‘ 

شیئر: