Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب پارلیمنٹ کے سپیکر پاکستان کے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

عرب پارلیمنٹ کے قانون سازوں کا وفد دورے میں وزیراعظم اور صدر سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ فوٹو: سینیٹ سیکریٹریٹ
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل عبدالرحمان العسومی عرب لیگ کے قانون سازوں کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پاکستان کی سینیٹ کے سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مطابق عرب پارلیمنٹ کے وفد کا یہ دورہ پانچ دنوں پر مشتمل ہے۔

 

عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمان العسومی کو دورے کی دعوت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دی تھی۔
عرب پارلیمنٹ کا وفد، صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کرے گا۔
بیان کے مطابق ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے لیے عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے ایوان بالا کے مابین باہمی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
پارلیمانی وفد کو سینیٹر برائے مہمان دار ی ثنا جمالی نے ایئرپورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔
سینیٹرثنا جمالی نے اس موقع پر کہا کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے راہیں ہموار کرنا مشترکہ مقصد ہے۔

شیئر: