Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی قانون کی خلاف ورزی، دو غیرملکیوں پر جرمانہ، بے دخلی کاسامنا

قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تجارت نے قانون کی خلاف ورزی پر دو غیرملکیوں کی ذرائع ابلاغ میں تشہیر کی ہے ایک کا تعلق فرانس اور دوسرے کا لبنان سے ہے۔
دونوں غیر ملکی تجارتی پردہ پوشی کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔  
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں فوجداری کی عدالت نے لبنانی اور فرانسیسی شہریوں کے خلاف الزامات ثابت ہوجانے پر فیصلہ جاری کیا تھا۔
ان پر جرمانہ، سجل تجارتی بند کرنے، ٹھیکے داری کے کام ختم کرنے، لائسنس منسوخ کرنے، آئندہ ٹھیکے داری سے باز رہنے، زکوۃ، ٹیکس اور فیس وصول کرنے اور دونوں کو سزا کے بعد مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
عدالت نےدونوں کی تشہیر مقامی میڈیا میں خود ان کے خرچ پر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ وزارت تجارت نے اس پر عمل کرایا ہے۔
 یہ بات ریکارڈ پر آئی تھی کہ غیرملکی انویسٹمنٹ لائسنس رکھنے والے ادارے کے فرانسیسی مالک نے لبنانی شہری کو اپنے نام سے ریاض شہر میں ٹھیکے داری کی اجازت دی ہوئی تھی۔
یہ قانون تجارت کی کھلی خلاف ورزی تھی جو تجارتی پردہ پوشی قانون کے دائرے میں آتی ہے۔ 
لبنانی شہری نے ٹھیکے داری کے کاروبار کو پھیلا لیا تھا۔ بڑھتے ہوئے بینک بیلنس کو دیکھ کر تفتیشی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ 

شیئر: