Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات پر گفت و شنید کی- (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اطالوی  وزیر خارجہ لوجی دی مایو سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا-
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے  کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا-
سعودی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی گفت و شنید کی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: